• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پیپرا کی پشاور بی آر ٹی کی تحقیقات کیلئے ماہر فراہم کرنے سے معذرت

پیپرا کی پشاور بی آر ٹی کی تحقیقات کیلئے ماہر فراہم کرنے سے معذرت 


پشاور(اے این این ) پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پیپرا)نے پشاور بی آر ٹی کی تحقیقات کے لئے ماہر فراہم کرنے سے معذرت کرلی،پیپرا کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کا خط موصول ہوا ہے، انہیں آگاہ کردیا ہے کہ ادارے کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بی آر ٹی ٹھیکے کو رولز کے مطابق دینے کی جانچ پڑتال کے لئے پیپرا سے ماہر مانگا تھا تاہم پیپرا نے ماہر کی خدمات فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ پیپرا کے پاس اسٹرکچرل انجینئرنگ کا ایک ماہر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکے کی شفافیت کی جانچ پڑتال کسی اورادارے سے کروائی جائے گی۔

تازہ ترین