• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی امداد پاک امارات تعلقات کا ثبوت ہے، فردوس

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 200ملین ڈالر کی سپورٹ پاکستان اور یو اے ای کے معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ولی عہد کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید بن النہیان کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا آئینہ دار ہے۔

ابو ظبی کے ولی عہد کا پاکستان کے لیے20کروڑڈالر کا اعلان


فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کے دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 150 روز سے جاری سنگین صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی متنازع شہریت قانون اور این آر سی پر روشنی ڈالی۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین امت مسلمہ کے کاز اور مفادات کو تقویت دینے پر گفتگو کے بعد دونوں قائدین نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تازہ ترین