ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے لاہورڈویژن کی طرف سے لوکومعاونین سے اسسٹنٹ ڈرائیورکی محکمانہ پرموشن کے لئے درخواستیں طلب کئے جانے پرملتان ڈویژن کے معاونین نے بھی محکمانہ پرموشن کامطالبہ کیاہے،بتایاگیاہے کہ ریلوے انتظامیہ لاہورنے اپنے تمام لوکوشیڈزمیں موجودایسے لوکومعاونین جن کی تعلیم میٹرک سائنس کے ساتھ ہے اوران کی سروس5سال ہوچکی ہے سے تحریری امتحان لے کر10فیصدمحکمانہ کوٹہ کے تحت اسسٹنٹ ڈرائیورکے عہدےپرترقی دینے کافیصلہ کیاہے اس سلسلےمیں معیارپرپورااترنے والے معاونین سے درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں،ملتان ڈویژن کے معاونین نے بھی ڈی ا ایس ریلوےملتان شعیب عادل سے مطالبہ کیاہے کہ قواعدپرپورااترنے والے معاونین کو10فیصدمحکمانہ کوٹہ کے تحت اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیوربنانے کاعمل شروع کیاجائے۔