• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے میگا پراجیکٹس کی جائزہ میٹنگ آج ہوگی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کے میگا پراجیکٹس کی ریویو میٹنگ آج ہوگی،جس میں رنگ روڈ،دادوچھا ڈیم،سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کے علاوہ کچہری چوک ری ماڈلنگ اور عمار چوک منصوبہ کے حوالے سے بھی معاملات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کچہری چوک منصوبہ کے حوالے سے این ایچ اے اور آرڈی اے بریفنگ دیں گے۔کچہری چوک پر بھی ماضی میں کام شروع ہوا تھا اس وقت کمشنر آفس اور دیگر عمارتوں کی اراضی ایکوائر کرنےکیلئے بھی محکموں نے رپورٹ مرتب کی تھی لیکن بعد میں کام اچانک رک گیا تھا۔عمار چوک کو نالہ لئی پراجیکٹ کے ہمراہ تیار کرنے پربھی غور جاری ہے۔ منصوبے پر قبل ازیں ورکنگ کی جاچکی ہے ۔ اس وقت اس کی لاگت کا تخمینہ 634ملین زروپے لگایا گیا تھا،جو2018 میں788ملین روپے کا ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق رنگ روڈ منصوبہ کیلئے بھی نیو اسلام آباد ائر پورٹ کے ضلع اٹک والے حصہ میں موضع مورت میں سروے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دادوچھا ڈیم کیلئے لینڈ ایکوزیشن کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کرنے کے حوالے سے بھی آج کے اجلاس میں رپورٹ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کنسلٹنٹ کمپنی نے راولپنڈی چیمبر کے ارکان کو اعتماد میں لیا ہے اور منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ دی ہےجس میں راولپنڈی چیمبر کو شہر سے مارکیٹوں کی منتقلی کے حوالے سے بالخصوص بتایاگیا ہے۔
تازہ ترین