ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ملتان کے 11 جنوری کو ہونے والے انتخابات کے لئے 16 نشستوں پر 27 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے،لسٹ کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری اور ممبر مجلس عاملہ کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا ہے،اس ضمن میں الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری حتمی لسٹ کے مطابق صدارت کی نشست پر5 امیدواروں عمران رشید سلہری، اصغر خان لودھی، یوسف اکبر نقوی، نشید عارف گوندل، اور اقبال مہدی زیدی،جنرل سیکرٹری کے امیدواروں میں غلام نبی طاہر اور محمد وسیم خان،نائب صدر کے امیدواروں میں الطاف راں، محمد راشد مصطفیٰ شیخ ، محمد امجد خان، فنانس سیکرٹری کے لئے رائے شاہد جاٹ ، شیخ شعیب امجد اور ملک محمد عرفان میتلا،لائبریری سیکرٹری کی نشست کے امیدواروں میں2 خواتین شبانہ خان اور رابیلہ گیلانی کے ساتھ حسن محمود خان جبکہ جوائنٹ سیکرٹری پر آسیہ گل کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیاجبکہ مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر جاوید اقبال ، ولایت علی خان، محمد ذولفقار علی، طاہر ریاض قریشی، محمد طیب ہاشمی، محمد فیاض، ظہور احمد چوہدری، ارسلان منیر، حافظ عبدالرؤف قادری اور تصور عباس صدیقی کے کو بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں،تاہم گزشتہ روز صدارت سے محبوب سندیلہ اور مجلس عاملہ سے سید محسن رضا نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔