پشاور (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے کارکنان عہدیداروں اور سوشل میڈیا عہدیداروں نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 92ویں سالگرہ تقریب نومنتخب صدر بخار شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں جاہت اللہ خان طارق رحیم اعزاز شاہ و ساجد علی خان شہزاد اعوان بلال کریم عارف جانی فیضان بابر واجد خان نے شرکت کی اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک پشاور پریس کلب نومنتخب صدر بخار شاہ کے ہمراہ کاٹا گیا اور ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے زندگی میں ہمیشہ متوسط طبقے کی نمائندگی کی اور غریب کیلئے آواز اٹھا ئی جبکہ وہ ہمیشہ سرمایہ درانہ نظام اور ظالموں کے خلاف تھا ذولفقارعلی بھٹواور پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں اور جمہوریت کیلئے ایک اعلی مقام دیا ہے ملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قائدین کی نظریات کو آگے لانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے۔