• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 ماہ کی امریکی بچی کا ہوور بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ


16ماہ کی امریکی بچی کا ہوور بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔

یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کو ہوور بورڈنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن یہاں تو بچے بھی ہوور بورڈنگ کے شوقین نکلے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی اِس ننھی پری کو ہی دیکھ لیں جو مزے سے ہوور بورڈ پر سوار ہوکر کرتب بازی کا شوق پُورا کر رہی ہے۔

امریکی ریاست مونٹانا سے تعلق رکھنے والی 16ماہ کی Siva نامی بچی چھوٹی سی عُمر میں ناصرف ہوور بورڈ پر کھڑی ہوجاتی ہے بلکہ بورڈنگ بھی خوب اچھے سے کرتی ہے۔

لِٹل اسٹار کو یوں ہوور بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئےدلچسپ مناظر سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکے ہیں جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور دیکھنے والے ننھی ہوور بورڈر کی صلاحیتوں کو خوب سراہ بھی رہے ہیں۔

تازہ ترین