راولپنڈی(اپنےرپورٹرسے) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام مودی سرکار مردہ باد طلبہ ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت مرکزی ناظم عمومی ایم ایس اوپاکستان سردارمظہر نے کی،ریلی میں ایم ایس اوکے کارکنان نے شرکت ہوئے ،ریلی کا آغاز پریس کلب لیاقت باغ کے سامنے سے ہوا اور مری روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ ریلی کے اختتام پر عالمی دہشت گرد نریندرمودی کا پتلا اوربھارتی پرچم نذرآتش کیا گیا،ایم ایس اوکے کارکنان نے کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگائے۔ مودی سرکار مردہ باد طلبہ ریلی کے شرکاء نے انڈیا میں بسنے والے مسلمانوںکی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ،انہوں نے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مودی سرکار مردہ باد اور احتجاجی نعرے درج تھے ۔مودی سرکار مردہ باد طلبہ ریلی سے ،سردار مظہر ناظم عمومی ایم ایس او پاکستان،مرکزی معاون ناظم ایم ایس اوپاکستان شہزادعباسی،ناظم ایم ایس اوصوبہ پنجاب ارسلان کیانی، ناظم ایم ایس اوضلع راولپنڈی اسامہ قریشی ،بلال ربانی ، اوردیگرطلبہ تنظیموں کے راہنماووں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہو گیا ہے،شہریت منسوخی بل مسلمانوں کے حقوق پر شب خون ہے ،مسلم دنیامودی سرکار کے انتہا پسندانہ اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مسترد کرتی ہے ،کشمیر میںپانچ ماہ سے جاری کرفیو عالمی برادری کے کردار پر سوالیہ نشان ہے، پاکستان حکومت اور مسلم برادری کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے زیر اہتما م کیا ۔مقررین نے کہا کہ شہریت منسوخی بل سے سیکولر اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار انڈیا کا مکروہ چہرہ پور ی دنیاکے سامنے واضح ہو چکا ہے ،مودی سرکار تشدد اور انتہا پسندی کے راستے پر چل پڑی ہے ،بھارت ا نسانی حقوق کی بدترین پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے ،مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ ماہ سے جاری کرفیو اور مظالم اقوام متحدہ کے کردار پر سوالیہ نشان ہے ،اور عالمی دنیا کی خاموشی ایک بڑے المیہ کو جنم دے رہی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کشمیری بھائیوں کی مدد میں فیصلہ کن کردار ادا کرے۔