• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آرمی ایکٹ پر مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہیں، فردوس عاشق

مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہیں، فردوس عاشق 


سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ، مانیٹرنگ سیل ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ پرمولانا فضل الرحمنٰ کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیا ر ہیں، اداروں کو سیاست میں ملوث کرنے سے گریز کرنا چاہیے،بھارت کشمیریوں کے آئینی و قانون اور انسانی حقوق پامال کررہا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں کشمیریوں کا مقدمہ ہر سطح پر پیش کریں گے۔ یوم حق خود ارادیت کے موقع پر مقامی ہوٹل میں خطاب اور نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے انہوں نے کہا امن کو یقینی بنانے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،پاکستان نے نسل در نسل دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بڑی قربانیوں کے بعد جیتا ہے ۔ ہندوستان نے ہمیشہ پاکستان پر جارحیت کرکے شکست کھائی ہے پھر بھی وہ ایسے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہا۔

تازہ ترین