کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مایوس ہو کر عوام بڑی تعداد میں پی ایس پی کے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان ہاؤس کے باہر منعقد ہ کارکنان کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی و دیگر مرکزی رہنما بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔ عوامی مسائل کا حل صرف پاک سرزمین پارٹی کے پاس ہے کیونکہ ہم رنگ، زبان اور خاندان کی سیاست کی بجائے صرف عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت، تجربے اور معلومات کی بنیاد پر سیاست کر رہے ہیں۔ 24 جنوری کو لاڑکانہ میں جلسہ عام کے بعد عوامی رابطے مزید تیز کر دیں گے۔