• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگی خریداری پر یاسر نے اقراء کو طنز مار دیا


حال ہی میں شادی کرنے والی اقراء عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی کا شمار پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

شادی کے بعد یہ جوڑی نامعلوم مقام پر ہنی مون انجوائے کر رہے ہیں جہاں سے دونوں اپنی خوبصورت تصاویر دلچسپ اور مزاح سے بھرپور کیپشن کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

یاسر کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو جس میں وہ ایک ہیٹ پہنے بازار میں گھوم رہے ہیں۔ کیپشن میں یاسر اپنی اہلیہ اقراء پر ازراہِ مذاق طنز کر رہے ہیں اور انہیں بیکار اور فالتو شاپنگ کرنے پر ٹوک رہے ہیں۔


یاسر نے اقراء کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی مہنگی ہیٹ خرید لی ہے اقراء نے، اور پہنا میرا 200 والا اسکارف ہے۔

یاسر نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ سوچا میں ہی پیسے پورے کرلوں۔

اس ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس ویڈیو کا کیا مقصد تھا، یاسر نے جواب دیا کہ اس کا صرف اور صرف مقصد آپ کی توجہ حاصل کرنا تھا، کیونکہ انکل مجھے آپ سے محبت ہے۔


ہنی مون لوکیشن سے اقراء کی جانب سے بھی یاسر کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین 28 دسمبر کو کراچی میں شادی کی سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس میں رشتہ داروں سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین