پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے کھل گئے ہیں، اس سال شدید سردی کے باعث 20 دسمبر سے 5 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔
اسکول ایجوکیشن پنجاب کے وزیر مراد راس سمیت محکمہ تعلیم کے حکام نے چھٹیوں میں مزید اضافے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل جائیں گے اور تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہوجائیں گی۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔