• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں سالانہ تھری کنگز پریڈ، ہزاروں افراد کی شرکت

اسپین میں سالانہ تھری کنگز پریڈ، ہزاروں افراد کی شرکت


اسپین میں سالانہ تھری کنگز پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔کرسمس کے بعد تہوار کے طور پر منائی جانے والی اس پریڈ میں بچوں اور بڑوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تھری کنگزپریڈ کے موقع پر تین لوگوں نے اس تہوار سے جڑے بادشاہوں کا روپ دھارا ہوا تھا جنہیں خوبصورتی سے سجائے گئے فلوٹس کے ساتھ شاہراہوں پر گھمایا گیا۔

اس موقع پر کارنیول اسٹائل میں سجائے گئے فلوٹس،ایکروبیٹس کے کرتب اور جانوروں کی جھلک دیکھنے ہزاروں افرادنے اس پریڈ روٹ کا رْخ کیا۔

تازہ ترین