• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی معاہدے سے ایران کی دستبرداری افسوسناک ہے، جوزف بوریل

یورپی یونین نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری کے فیصلے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ اظہار یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے اپنے آفیشل ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں ایران کی جانب سے 2015 کے عالمی معاہدے سے علیحدگی کے فیصلے پر شدید افسوس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں استحکام اور عالمی تحفظ کے لیے اس ایٹمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد اس سے پہلے کبھی اتنا اہم نہیں تھا جتنا کہ آج ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اس معاہدے کے تمام فریقین کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ کی طرح IAEA کی تصدیق پر بھروسہ کریں گے۔

دوسری جانب ان کے ترجمان پیٹر سپانو نے آج برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر مشاورت جاری ہے کہ یورپین یونین جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافے کو روکنے کیلئے کیا کردار ادا کرسکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ نہ کسی کے فائدے میں ہے اور نہ ہی کوئی اسے برداشت کرسکتا ہے۔

تازہ ترین