• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایک پڑوسی دوسری طرف ملکی مفادات، فریق نہیں بنیں گے، شاہ محمود

ایک پڑوسی دوسری طرف ملکی مفادات، فریق نہیں بنیں گے، شاہ محمود


اسلام آباد(نمائندہ جنگ، اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تشویشناک ہے، پاکستان کسی یکطرفہ کارروائی کی تائید نہیں کرتا،

طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں اس سے حالات بگڑ سکتے ہیں حل نہیں ہوسکتے، مشرق وسطیٰ کا خطہ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا اسکے بھیانک اثرات مرتب ہونگے اور آگ کی تپش سے ہم بھی نہیں بچ پائیں گے ،

پاکستان سمجھتا ہےکہ اس مسلے کا مناسب راستہ سفارتی ذرائع کے ذریعے حل ہے، پاکستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،

ایک طرف ہمارا پڑوسی ہے اور دوسری طرف پاکستانیوں کے مفادات ہیں پاکستان کسی بھی علاقائی تنازع کا فریق نہیں بنے گااور نہ ہی آگ بھڑکانے کا حصہ بنے گا،بھارت میں احتجاج کی کیفیت ہے اور اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کر سکتاہے۔

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری اولین ترجیح رہے گی،پاکستان کے مفاد کو دیکھیں اس وقت پاکستان کو خطرات کا سامنا ہے،

اپوزیشن بیان بازی نہ کرے تجاویز دے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یران نے پاکستان کے کردار پر کوئی سوال نہیں اٹھایا، پاکستان نے کوئی سودا نہیں کیا، کچھ ایسا نہیں کرنے جا رہے جس سے شرمندگی ہو،مت بھولیں چالیس پنتالیس لاکھ پاکستانی خلیجی ممالک میں روزگار کیلئے مقیم ہیں۔

تازہ ترین