• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان کوLNG ریفرنس کی کاپیاں دینے کی ہدایت

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 21جنوری تک ملتوی کر دی ۔ سابق وزیر اعظم کو اڈیالہ جیل سے لایا گیا، شریک ملزمان عظمی عادل ،سعید احمد خان ، شیخ عمران الحق ، آغا سعید احمد ، عامر ، شاہد محمد اور دیگر عدالت پیش ہوئے جبکہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے استثنٰی کی درخواست پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا ، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کی طرف سے بیرسٹر ظفراللہ نے وکالت نامہ جمع کرایا۔
تازہ ترین