• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کوئٹہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا

کوئٹہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکراگیا، متاثرہ طیارہ گراونڈ کردیا گیا ہے ، طیارہ گراونڈ ہونے سے کراچی سے پشاور کی پرواز پی کے350 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق پیر کی شام کوئٹہ سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 311 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا ۔ جس سے ایربس اے 320 طیارے کے دائیں بازو کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق متاثرہ طیارے کو اگلی پرواز پر شام ساڑھے سات بجے پشاور جانا تھا تاہم اب اس پرواز پی کے 350 کی روانگی رات 12 بجے متوقع ہے ، پرواز میں تاخیر پر پشاور جانےوالے مسافروں نے کراچی ایرپورٹ پر احتجاج بھی کیا۔

تازہ ترین