ملتان (سٹاف رپورٹر) شدید سردی کی لہر آنے کی وجہ سے سرکاری جنگلات کو ٹمبر مافیا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔محکمہ جنگلات ملتان کے افسران کے علاوہ فیلڈ سٹاف کی کمی کی وجہ سے ٹمبر مافیا بے قابو ہوگیاہے ۔ سردی کے موسم میں خشک لکڑی کافی مہنگی ہوجاتی ہے اورڈیمانڈ کافی زیادہ بڑھ جاتی ہے مردہ درختان کی نیلامی نہ ہونے کی وجہ سے ٹمبر چور سردی اور دھند میں زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں ملتان شہر کے نواحی علاقوں میں ٹمبر مافیا کافی زیادہ متحرک ہوگیاہے جبکہ محکمہ جنگلات ملتان کا فیلڈ سٹاف پورا نہ ہونے اور حفاظتی اقدامات نہ کافی ہونے کی وجہ سے سڑکیں درختوں سے خالی ہوتی جارہی ہیں ملتان شہر کے تمام داخلی اور خارجی سٹرکیں درختوں سے خالی ہوگئیں نواب پور روڈ دنیا پور روٖڈ پرانا شجاع آباد روڈ شیر شاہ روڈ ، بند بوسن روڈ پر درختوں کی چوری زیادہ ہونے کی وجہ سے مردہ درختوں کے علاوہ سبز درخت بھی غائب کردیئے گئے ہیں ۔اس حوالے سے متعلقہ حکام سے پوچھا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ سٹاف کی قلت ہے افسران خود درختوں کے ساتھ چپک نہیں سکتے ہیں ۔