• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری


وزارت نیشنل ہیلتھ نے 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ترجمان وزارت نیشنل ہیلتھ کے مطابق وفاقی کابینہ نے 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کے احکامات جاری کیے تھے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

وزارت نیشنل ہیلتھ کے مطابق ادویات کی طے شدہ قیمتوں سے زائد وصول کیے جانے پر کارروائی کا حکم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ادویات کی قیمتوں میں کمی پر عمل درآمد کا آغازکیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں کمی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا تسلسل ہے، ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اطلاق فوری ہو گا ۔

تازہ ترین