• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزن کم کرنے کیلئے کی گئی سرجری کینسر کا باعث

وزن کم کرنے کیلئے کی گئی سرجری کینسر کا باعث


بھاری جسامت اور ورزش میں سستی کی وجہ سے اکثر افراد اپنے آپ کو خوبصورت دِکھنے کے لیے سرجری کروالیتے ہیں۔

تاہم اب سائنسدانوں نے اپنی ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ اس کی وجہ سے جلد کے کینسر جیسی مہلک بیماری لگ سکتی ہے۔

مذکورہ تحقیق یونیورسٹی آف گوتھین برگ سوئیڈن میں کی گئی جسے جے اے ایم اے جرنل ڈرموٹولوجی میں شائع کیا گیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے موٹاپے اور جلد کے سرطان کے درمیان تعلق کا پتہ لگانے کی کوشش کی ہے۔

محققین نے اپنی تحقیق کے لیے سوئیڈش اوبیس سبجیکٹس اور سوئیڈش کینسر رجسٹر کے ایسے اعداد و شمار کا استعمال کیا جنہوں نے وزن کم کروانے کے لیے سرجری کروائی تھی۔

انہوں نے ان انسٹیٹیوٹ سے 2 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع کیا جبکہ ان کا موازنہ ایسے افراد کے ساتھ کیا، جنہوں نے موٹاپے کا شکار ہونے کے باوجود وزن کم کروانے سے متعلق سرجری نہیں کروائی تھی۔

تحقیق دانوں نے اعداد و شمار کی مدد سے یہ اخذ کیا کہ جو لوگ موٹاپے کی پریشانی سے بچنے کے لیے سرجری کرواتے ہیں اُن میں میلونوما کا خطرہ 57 فیصد جبکہ جلد کے کینسر کا خطرہ 42 فیصد تک ہوتا ہے۔

سرجری کروانے والوں میں 23 افراد کو جلد کا کینسر لاحق ہوا جبکہ ان میں 12 افراد ایسے تھے جن کی بیماری بہت زیادہ مہلک بن گئی تھی۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس تناظر میں یہ بات واضح ہے کہ جسم میں اچانک ہونے والی یہ تبدیلی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے یا جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین