• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ترویج اسلام کے لئے بے مثال کاوشیں ہیں، حامد فاروق شاہ بخاری

ایتھنز (مرزا رفاقت حسین) پیر سید حامد فاروق شاہ بخاری آستانہ عالیہ بوکن شریف ضلع گجرات کی مرکزی دفتر منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی میں نمائندگان سے تعارفی نشت کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عاقب جاوید نے حاصل کی، بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں راجہ احتشام نے حاضری لگوائی، صدر منہاج القرآن خرم ارسلان چیمہ نے باری باری ساتھیوں کا تعارف کروایا جن میں علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان، ناظم تحریک غلام عباس مصطفوی، صدر مجلس شورٰی محمد اسلم چوہدری، امیر تحریک غلام مرتضی قادری، سینئر نائب صدرحاجی بشیر عاصی، ناظم حلقہ درود محمد اقبال، صدر مسجد انتظامیہ واجد قادری، محمد شاہد بٹ، طارق شریف اعوان اور دیگر احباب شامل تھے۔ پیر سید حامد فاروق شاہ بخاری کے ساتھ صدر ضیاء الامت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل حافظ شاہد غفار گجر امیر ڈاکٹر نثار احمد چشتی، سرپرست علامہ اسجد چشتی، نائب صدر سید محسن شاہ، داود احمد بوکنتسلیم احمد چوہدری ممبر امن کمیٹی ضلع گجرات، جنرل سیکرٹری پاکستان اوورسیز الائنس فورم چوہدری مدثر خادم سوہل، میاں وقار احمد لادیاں نے شرکت کی، پیر سید حامد فاروق بخاری نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالم اسلام تدوین و ترویج اسلام کے لئے کی گئی کاوشوں، جہدوجہد پر اس مدلل انداز میں روشنی ڈالی کہ سامعین کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے آپ نے فرمایا آپ کے ہی زیر اہتمام لاہور میں مینار پاکستان کے تاریخی مقام پر ہر سال میلاد کانفرنس منعقد ہوتی ہے، جسے بڑی میلاد کانفرنس ہونے کا اعزاز حاصل ہے، آپ کے قائم کردہ گوشہ درود میں لوگ سارا سال دن رات نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں۔ بہت بڑا غیر سرکاری تعلیمی نیٹ ورک بھی آپ نے قائم کیا ہے۔ جن کا نصاب دین و دنیا اور موجودہ عہد کو سامنے رکھ کر ترتیب دیا گیا 1000 کے قریب کتب لکھیں ہیں اور اتنے کم عرصے میں اتنی تعداد میں کتب لکھنا بھی ان کا کارنامہ ہے۔ ان کی مشہور کتابوں میں سے ایک عرفان القرآن (اردو، انگریزی ترجمہ قرآن مجید) ہے عرفان القرآن کے نام سے آپ نے قرآن مجید کا سلیس اردو اور انگریزی زبان میں ترجمہ کیا۔ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ترجمہ ہو کر تفسیری شان کا حامل ہے اور عام قاری کو تفاسیر سے بے نیاز کر دیتا ہے۔ دوسری کتاب المنہاج السوی من الحدیث النبوی ہے۔ سیرت الرسول ﷺ کے نام سے آپ کی تصنیف اردو زبان میں سیرت نبوی کی سب سے ضخیم کتاب ہے۔ جو 12 جلدوں پر مبنی ہے۔ امیر منہاج القرآن غلام مرتضی قادری نے پیر سید حامد فاروق اور ان کے ساتھ تشریف لائے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا مہمانوں کی تواضع چائے اور سویٹ سے کی گئی۔ 

تازہ ترین