ملتان(مانیٹرنگ سیل)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں معذورطالبہ کوہراساں کرنے کے جرم میں اسسٹنٹ پروفیسر کو برطرف کردیا گیا۔ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے اسکینڈل میں ملوث اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔یونیورسٹی رجسٹرار صہیب راشد کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس میں انکوائری رپورٹ کی روشنی میں واصف نعمان کونوکری سے فارغ کرنے کی منظوری دی گئی۔