پاکستان نے عراق جانے کےخواہشمند پاکستانیوں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی عراق جانے سے خصوصی احتیاط برتیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے سے عراق میں رہنے والے پاکستانی بغداد میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔
واضح رہے کہ آج علیٰ الصبح ایران نے عراق میں امریکی فوج کے دو اڈوں کو انتقام کا نشانہ بنایا تھا۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 80 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ امریکی ہیلی کاپٹرز اور فوجی ساز و سامان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔