• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر حمزہ خان وطن واپس پہنچ گئے

جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر حمزہ خان وطن واپس پہنچ گئے


برطانیہ میں ملک کا نام روشن کرنے والے جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح حمزہ خان وطن واپس پہنچ گئے۔

حمزہ خان نے آٹھ سال بعد برٹش جونیئر اسکواش چمپئن شپ انڈر۔15 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

برطانیہ میں برٹش جونیئر اسکواش چمپئن شپ جیتنے کے بعد حمزہ خان آج صبح نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

جہاں اسکواش کے کھلاڑی اور آفیشلز نے ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس کے علاوہ اسکواش فیڈریشن اور  پی اے ایف کے حکام نے بھی ان کا استقبال کیا۔

برطانیہ سے اسلام آباد پہنچنے والے اسکواش دستے میں دو آفیشلز سمیت دس کھلاڑی شامل ہیں۔

تازہ ترین