حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے فائدہ اٹھانے والے غیر مستحق افراد کی فہرست جاری کردی۔
حکومتی فہرست کے مطابق غریب بن کر بی آئی ایس پی سے رقم وصول کرنے والوں میں گریڈ 17 سے 21 کے اعلیٰ سرکاری افسران بھی شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق چاروں صوبوں کے 2 ہزار 543 اعلیٰ سرکاری افسران بی آئی ایس پی سے مستفید ہوئے، متعدد اپنی بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتے رہے۔
حکومتی فہرست کے مطابق خود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران نے بھی اسکیم سے اپنے آپ کو فائدہ پہنچا۔
حکومت نے بی آئی ایس پی کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔