• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافہ


ملک میں سونے کی قدر میں گذشتہ روز کی کمی کے بعدآج فی تولہ قیمت 9 سو روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 9 سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 93 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونےکی قدر میں770 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 79 ہزار731 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ میں 13 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1580 ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 13 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر کم ہوکر 92 ہزار ایک سو روپے ہوگئی تھی۔

تازہ ترین