• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین : شرارتی بچی کی حرکت سے لوگوں کے دل دہل گئے

اسپین : شرارتی بچی کی حرکت سے لوگوں کے دل دہل گئے


اسپین میں عمارت کی چوتھی منزل پر بنے تنگ پلیٹ فارم پر چلتی بچی نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔

بچوں کا شرارتوں میں کوئی ثانی نہیں جو اکثر کھیل کود میں خود کو بھی مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔ حال ہی میں ایسی ہی شرارت کی تازہ اور خطرناک مثال اسپین میں اُس وقت دیکھی گئی جب ایک بچی عمارت کی سرے پر تیزی سے چلتی دکھائی دی۔

اسپین کے جزیرے Tenerife میں ایک بچی نے اپنی ماں کے گھر پر نہ ہونے کا فائدہ اُٹھایا اور کھیل کھیل میں کھڑکی سے باہر نکل کر چوتھی منزل پر بنے انتہائی تنگ پلیٹ فارم پر پہنچ گئی اور تیزی سے چلتی دکھائی دی تاہم واپس کھڑکی سے اندر چلی گئی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہی۔

تازہ ترین