• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین ٹینس میں شراپووا کی وائلڈ کارڈ انٹری

میلبورن (جنگ نیوز) پانچ بار کی گرینڈ سلم چیمپئن ماریہ شراپووا کو آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے منتظمین کی جانب سے وائلڈ کارڈ انٹری دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔32 سالہ روسی اسٹار انجریز سے نبردآزما ہیں اور خراب کارکردگی کے سبب اس وقت عالمی رینکنگ میں 147ویں نمبر پر پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے وائلڈ کارڈ دیے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کا ایک اور موقع ملنا زبردست ہے، یہ کورٹ میرے لیے ہمیشہ سے خاص رہا ہے۔

تازہ ترین