ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوےملتان شعیب عادل نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ ملتان سے یوسف والا تک ٹریک کی انسپکشن کی،انہوں نے پیراں غائب سٹیشن کےسی بی آئی سگنل سسٹم کو چیک کیا ،ریاض آباد ریلوے پھاٹک کا معائنہ کیا،گیٹ مین شاہد گل کوبہترین کارکردگی پر نقد انعام دیا،انہوں نےخانیوال پہنچ کر ویٹنگ روم کو چیک کیا، خانیوال سٹیشن پر موجود سٹالوں کو بھی چیک کیا ،سٹیشن سپرنٹنڈنٹ سے سوالات کئے درست جواب نہ دینے پر ڈی سی او کو ہدایت کی کہ سٹیشن سپرنٹنڈنٹ خانیوال کو طلب کرکے ان سے تحریری وضاحت لی جائے، انہوں نےخانیوال سٹیشن کےریزرویشن آفس کو بھی معائنہ کیابعدازاں خانیوال سے ڈیرہ تاج ریلوے سٹیشن پر بیٹری روم میں موجود بیٹریوں کو چیک کیا ،انہوں نے ملتان سے یوسف والا تک ٹریک کا معائنہ کیا ڈویژنل انجینئر کو ہدایات کی کہ ٹریک کو مزید بہتر بنایا جائے ۔