• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، قصاب برادری نےمحکمہ لائیوسٹاک کیخلاف احتجاج کا اعلان

پشاور( وقائع نگار )پشاورکی قصاب برادری نےمحکمہ لائیوسٹاک کیخلاف احتجاج کااعلان کردیا، ٹائون ٹواہلکاروںاورمحکمہ لائیوسٹاک کے ڈاکٹرکے مابین تنازعہ میں حکام کی جانبداری پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے لائیوسٹاک کوسات یوم کی مہلت دیدی اگرڈاکٹرعبدالوہاب کاتبادلہ کرکے شفاف انکوائری نہ کی گئی توایک ہفتہ بعداحتجاج مظاہروںسمیت لنڈی سڑک کوبندکیاجائیگا،یہ فیصلہ القریش بیف ایسوسی ایشن کے صدرمقصودخان قریشی کی زیرصدارت منعقداجلاس میں ہوااجلاس میں کہاگیاکہ مذبح خانہ میںدواداروںکے اہلکاروں کے مابین تنازع خمیازہ قصاب برادری بھگت رہی ہے،جس سے تحریری طورپرٹائون ٹواورمحکمہ لائیو سٹاک حکام کوآگاہ کیاگیاٹائون ٹوانتظامیہ نے اپنے اہلکارکاتبادلہ کرکے انکوائری شروع کردیلیکن محکمہ لائیوسٹاک اپنے بااثرڈاکٹرکیخلاف کارروائی کرنے سےگریزاں ہے،اب ڈاکٹرانتقاماً مذبح خانہ کا ماحول خراب کرنے سمیت قصاب برادری کیلئے مشکلات پیداکررہاہےاگرمحکمہ لائیوسٹاک نے ایک ہفتہ میں ڈاکٹرعبدالوہاب کوتبدیل کرکے شفاف تحقیقات شروع نہ کیں تواحتجاجی مظاہروں سمیت لنڈی سڑک کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکرینگے،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ لائیوسٹاک پرعائد ہوگی۔
تازہ ترین