اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت 22جنوری تک ملتوی کر دی گئی،گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔ دور ان سماعت ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی عدالت میں پیش ہوئے ،ملزمان کے وکیل کی تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی،تفتیشی افسر کے پاس ریکارڈ موجود نہ ہونے پر سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں عدالت نے ریفرنس پر سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔