• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کی سینیٹرز شیری رحمان اورسسی پلیجو کا توجہ دلاؤنوٹس

پیپلز پارٹی کی سینیٹرز شیری رحمٰن اور سسی پلیجو کی جانب سے سینیٹ میں گیس بحران پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا سینیٹ میں گیس بحران توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک میں گیس کی شدید قلت ہے، موجودہ صورتحال خطرناک ہے، سندھ اور بلوچستان حکومت کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ سندھ کو اپنا حصہ نہیں مل رہا، شیری رحمٰن نے سینیٹ میں سوال اٹھایا کہ سندھ کو کیوں مہنگی ایل این جی خریدنے کا کہا جا رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ صوبے اور وفاق کے درمیان ایک بہت بڑا آئینی بحران کھڑا ہوسکتا ہے، سندھ حکومت خوش اسلوبی سے معاملے کا حل چاہتی ہے۔

اس دوران سینیٹر سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ سندھ پر پائپ لائن کے لیے روٹ نہ دینے کا الزام لگانا درست نہیں، کیا ہم بھی ایوان میں دھرنا دے دیں؟ گیس کی قلت کے معاملے پر بلوچستان کی جانب سے ظاہر کیے گئے خدشات درست ہیں

سسی پلیجو نے کہا کہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، سندھ کا اپنا آئینی حق دیا جائے، وفاقی کابینہ ہمیں آنکھیں نہ دکھائے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کے معاملے پر سرفراز بگٹی کو اس حد تک جانا پڑا، میں نہیں کہہ رہی کہ پہاڑوں پر چڑھ جاؤں گی۔

سسی پلیجو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے بھی سوال کریں گے کہ یقین دہانی کے باوجود کیا ہوا؟ 

تازہ ترین