وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین کے ہم منصب شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ سے گفتگو میں ایران، امریکا کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے منفی اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔
بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کو کم کروانے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق کیا۔