• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایران امریکا کشیدگی کے بعد کوئٹہ میں دوسرا دھماکا

کوئٹہ: مسجد میں دھماکا: ڈی ایس پی امان اللّٰہ سمیت 15 افراد شہید


 کوئٹہ (مانیٹرنگ سیل)ایران اور امریکا کی حالیہ کشیدگی کے دوران کوئٹہ میں گزشتہ روز دوسرا دھماکا ہوا جس میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا، نماز مغرب کے دوران سیٹلائٹ ٹائون کے نواحی علاقے غوث آباد کی مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 16 افراد شہید جبکہ 20زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور دیگر 14 زخمی ہوئے تھے۔فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کو پرانے کچلاک بائی پاس کے علاقے میں اس وقت سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کی پیٹرولنگ کرتے ہوئے وہاں سے گزر رہی تھی۔

تازہ ترین