• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے کورنگی میں دینی کے ساتھ انگریزی تعلیم دینے والے مدرسے میں 6 سالہ کمسن طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق کورنگی میں فیضان مدینہ اکیڈمی میں زیر تعلیم 6 سالہ بچے منصور کے والد نسیم نے رپورٹ درج کرائی کہ کے جی ٹو میں زیر تعلیم ان کے بچے منصور سے اس کے ٹیچر عدنان نے زیادتی کی۔

بچے کے والد نسیم نے بتایا کہ اسکول میں بریک کے وقت ٹیچر عدنان نے منصور کو کلاس میں روک لیا جبکہ دیگر تمام بچے کلاس روم سے باہر چلے گئے جس کے بعد عدنان نے بچے سے زبردستی زیادتی کی۔

زیادتی کے شکار بچے منصور کے والد کے مطابق ان کا بیٹا روتا ہوا گھر آیا اور اپنے ساتھ پیش آنے والا پورا واقعہ بتایا۔

پولیس کے مطابق نسیم کی رپورٹ پر ٹیچر عدنان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کا اسپتال میں طبی معائنہ کرالیا گیا ہے، جبکہ ملزم کا بھی طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین