• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی ایکٹ ملکی مفاد میں پاس کیا گیا، چوہدری شجاعت

آرمی ایکٹ ملکی مفاد میں پاس کیا گیا، چوہدری شجاعت


حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ملکی مفادات میں پاس کیا گیا۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ آرمی ایکٹ فوج کیلئے نہیں حکومت اور اپوزیشن نے ملکی مفادات میں پاس کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ پر حکومت اور اپوزیشن دونوں میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے۔

ق لیگ کے سربراہ نے مزید کہاکہ یہ پوری گورنمنٹ اور اپوزیشن کی ان خواہشات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ زیر غور آنے والی ہر پروپوزل میں ملکی مفادات کو مد نظر رکھیں اور اس پر اپنے ذاتی مفادات یا مخالفت برائے مخالفت کو اہمیت نہ دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ امر افسوسناک ہے کہ پارلیمنٹ میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین