• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال،معاونت کی درخواست خارج کرنیکا فیصلہ کالعدم قراردیاجائے،وکیل ذوالفقار بھٹہ

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) معروف وکیل ذوالفقار بھٹہ نے درخواست دائر کی کہ سانحہ ساہیوال کیس میں معاونت کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے معروف وکیل ذوالفقار احمد بھٹہ نے سانحہ ساہیوال کیس میں عدالت کی معاونت کی اجازت نہ دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے پیچھے سازش کا عنصر موجود ہے جسکی تحقیق ضروری ہے اور وہ اسکے کچھ ثبوت عدالت کے سامنے لانا چاہتے ہیں، درخواست گزار ذوالفقار احمد بھٹہ نے ہفتہ کے روز دائراپیل میں پراسکیوٹر جنرل پنجاب اور سانحہ ساہیوال کے مرکزی چھہ ملزمان کو فریق بنا تے ہوئے موقف اپنایاہے کہ کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد پولیس ملازمین کو بری کر دیا گیا ہےحالانکہ ان کیخلاف جامع ثبوت موجود تھے لیکن پراسکیوشن ٹیم ان کو سامنے نہیں لاسکی ہے،درخواست گزار نے کہا کہ میں نے یہ ثبوت ہائیکورٹ کے سامنے لانے اور کیس میں عدالت کی معاونت کرنے کی اجازت دینے کی درخواست دی تھی لیکن فاضل ہائیکورٹ نے میری معاونت سے متعلق دائر درخواست مختصر سماعت کے بعد خارج کر دی ہے، درخواست گزار نے کہا کہ ہائی کورٹ نے میری درخواست قانون سے ہٹ کر خارج کی ہے ،درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ 
تازہ ترین