پنجاب کے 2 شہروں اوکاڑہ اور چونیاں میں 2 افراد ٹرینوں کے حادثات میں جان گنوا بیٹھے۔
اوکاڑہ میں ایک نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا جبکہ چونیاں میں چلتی ٹرین سے باہر جھانکنے والا نوجوان پول سے ٹکرا کر ہلاک ہو گیا۔
ریلوے پولیس کے مطابق پہلا حادثہ چونیاں کے علاقے آدھن پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں چلتی ٹرین سے باہر جھانکنے والا نوجوان پول سے ٹکرا کر نیچے جا گرا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: سرگودھا، ٹرک ٹرین کی زد میں آگیا، ٹرین ڈرائیور ہلاک
مرنے والے نوجوان کی شناخت فورٹ عباس کے رہائشی علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔
ادھر اوکاڑہ کے قصبہ 6 ون اے ایل کے قریب بھی ایک شخص ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا، مرنے والے کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔