• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں15مسافر ہلاک اور 58 زخمی ہو گئے۔

بنگلادیش: دو ٹرینوں میں تصادم،15 افراد ہلاک


 بنگلہ دیشی حکام  کے مطابق حادثے کی شکار مسافر ٹرینیں دارالحکومت ڈھاکہ سے 100 کلو میٹر دوری پر براہمن باریا کے مقام پر آپس میں ٹکرائیں۔

متاثرہ ٹرینیں چٹاگانگ اور ڈھاکہ جارہی تھیں جبکہ حادثے کے باعث چٹاگانگ جانے والی ٹرین کی تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

حادثے کےمقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریلوے حکام کا کہناہے کہ حادثےکی وجوہات جاننےکیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین