• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان سے انڈراسٹینڈنگ کا مسئلہ ہے، فردوس شمیم نقوی

کراچی (اسٹاف رپو ر ٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے بات چیت کے بعد مسائل حل ہونگے، خالد مقبول صدیقی واپس آجائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے انڈراسٹینڈنگ کا مسئلہ ہے،امید ہے وضاحتوں اور تحفظات کی دوری کے بعد خالد مقبول صدیقی کی وفاقی کابینہ میں واپسی ہوجائے گی، فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وفاق سندھ کو پورا حصہ دے رہا ہے، فنڈز بھی مل رہے ہیں۔

تازہ ترین