• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، کرنل (ر) انعام الرحیم کو پیش کرنے کا حکم، بند کمرے میں سماعت کی درخواست مسترد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے کرنل (ر) انعام الرحیم کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے بند کمرے میں سماعت کی درخواست مسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریری جواب میں جواز بتایا جائے کہ قومی سلامتی کا کیا مسئلہ ہے ؟جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ رپورٹ میں ایسی کوئی چیز نہیں ۔

چیزوں کو ڈراماٹائز نہ کریں۔ پیر کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی رہائی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاق کی درخواست کی سماعت کی۔

اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ نیشنل سکیورٹی کا معاملہ ہے ، درخواست پر ان کیمرہ سماعت کی جائے تاہم عدالت نے استدعا مسترد کر دی۔

تازہ ترین