• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ٹھیکے، یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

اسلام آباد(صباح نیوز)اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر عدم حاضری پرفرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس پر سماعت کی،جہاں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور انعام اکبر سمیت ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ ملزمان کے وکیل کی جانب سے سلیم بیگ نے نیب آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی۔
تازہ ترین