• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی کیمپ مئی میں کراچی منتقل کیا جائے گا

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے لیے پاکستان ٹیم کے تر بیتی کیمپ کا آخری مرحلہ مئی کے وسط میں کراچی میں لگایا جائے گا،چار جون سے ایشیا کپ ڈھاکا میں کھیلا جائے گا جس کی تیاری کے لئے60کھلاڑیوں کےقومی کیمپ کا پہلا مرحلہ ان دنوں لاہور میں جاری ہے جس میں تین سیشن میں کھلاڑیوں کی تیاری جارہی ہے، پہلے سیشن میں فزیکل ٹریننگ دوسرے میں اسکل پر توجہ مرکوز ہے جبکہ تیسرے سیشن میں پر یکٹس کرائی جارہی ہے۔ ہیڈ کوچ دانش کلیم نے بتایا ہے کہ کیمپ سے35کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

تازہ ترین