• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی سی کمیٹیاں 4 روزہ ٹیسٹ کی مخالف

ملتان(اسپورٹس ڈیسک) کلب ایم سی سی کی کرکٹ کمیٹی اور ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹ کے دورانیہ پر چلتی بحث کے دوران اہم بیان جاری کیا ہے لندن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کلب کی دونوں کمیٹیوں نے اس پر مشاورت کی ہے اور اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ 4 روزہ ٹیسٹ میچ کئے جانے کے چند فوائد ضرور ہیں اور یہ آگے بڑھ سکتے ہیں لیکن کلب کی دونوں کمیٹیوں نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ 5 دن کی ہی رہنی چاہئے،اس لئے اسکے حوالے سے حتمی رائے آئی سی سی کو بھیجی جائے گی۔
تازہ ترین