لندن (جنگ نیوز) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے کینیڈا میں رہنے کے دوران اخراجات کے معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔کینیڈین نشریاتی ادارے ’گلوبل نیوز‘ کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ابھی وہ خود بھی نہیں جانتے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے کینیڈا میں رہائش کے دوران اخراجات کون برداشت کرے گا۔برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی جانب سے رواں ماہ 9 جنوری کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا۔