• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ، دنیا کی بلندترین عمارت ’’دبئی کریک ٹاور‘‘ کی تعمیر جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی میں دنیا کی سب سے بلند عمارت ”دبئی کریک ٹاور“ زیر تعمیر ہے جس کی لاگت کا تخمینہ ایک ارب ڈالر لگایا ہے ، اس کی بلندی ایک کلومیٹر سے زیادہ ہوگی،تاہم اس کی حتمی بلندی کا اعلان نہیں کیا گیا جو عمارت کے مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا،قیاس آرائی ہے کہ 13سو میٹر بلند ہوگی۔ عمارت کی تعمیر کے 2022 تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔ یہ ممکنہ طور پر دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے بھی بلند ہوگی ۔ یہ عمارت امارپراپرٹیز اور دبئی ہولڈنگ کا مشترکہ شاہکار ہے ، دبئی ہولڈنگز کے زیادہ ترشیئرز دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ہیں۔ اس عمارت کو ہسپانوی اور سوئس آرکیٹک نے ڈیزائن کیا ہے ۔ اس عمارت کی چھت پر باغ بھی ہوگا ۔ اس کی 20منزلوں پر ہوٹلز، ریسٹورینٹ اور رہائشگاہیں ہوں گی ۔ اس کی بالکنیاں چاروں طرف گھومیں گی اوراپنی جگہ تبدیل کرتی رہیں گی ۔ اس عمارت سے 360ڈگری کے زاویے سے شہر کا نظارہ بھی کیا جاسکے گا ۔ عمارت کی کیبلز ہولڈنگ ایل ای ڈی لائٹس سے مزین ہوں گی ۔ اس عمارت کی تعمیر کا آغاز اکتوبر 2016میں کیا گیا تھا ۔ اس کی بنیاد 145بیرٹس75میٹر گہری ہے ۔ اس کی بنیاد ڈالتے وقت زین سے ایک لاکھ 70ہزار کیوبک مٹی نکالی گئی تھی ۔ اس دوران دو لاکھ 11ہزار 200ٹن کی کنکریٹ ڈالی گئی ۔ عمارت میں 15ہزار ٹن اسٹیل ڈالا گیا جو ایفل ٹاور میں ڈالے گئے اسٹیل کی مقدار سے دگنا ہے ۔ عمارت کے ڈھانچے میں 15ہزار ٹن اسٹیل ڈالاگیا ہے ۔ عمارت کی بنیاد میں کل ایک لاکھ 51ہزار ٹن کنکریٹ ڈالا گیا جو اب تک دنیا میں کسی بھی عمارت کی سب سے بڑی بنیاد ہے ۔

تازہ ترین