• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کے مقابلے میں دیگر کاونٹیز کو کم فنڈنگز ملنے کا انکشاف

سٹیفورڈ (مریم فیصل)سٹیفورڈشایر کاونٹی کے باسز کا کہنا ہے کہ کونسل کو بھی کاونٹی کی سڑکوں کی مرمت کے لئے زیادہ فنڈز ملنے چاہئیں، اس خواہش کا اظہار باسز کی جانب سے اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے جس کے مطابق لندن کونسل کو تین گناہ زیادہ فنڈنگز سڑکوں کی مرمت کے لئے دی جاتی ہے ۔ماہرین کا کلیم ہے کہ بڑے شہروں کے مقابلے میں فنڈنگز کے معاملے میں چھوٹے ٹاونز کے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے ۔ سٹیفورڈ شایر کاونٹی کونسل کو اگلے تین سالوں میں اپنے بجٹ سے 62ملین پونڈز کی بچت کرنی ہے، کونسلر کا کہنا ہے کہ حالیہ فنڈنگ کی صورتحال غیر مستحکم ہے ۔ سٹیفورڈ شایر کی سڑکوں کی مرمت کے بارے میںحکام کا کہنا تھا کہ اگر فنڈنگز میں اضافہ نہیں کیا گیا تو سڑکوں کی مرمت کرنا نا ممکن ہے ۔اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں چھتیس شایر کاونٹیز 20,885 ہزار پونڈ سڑکوں کی مرمت ، کھڈوں کی بھرائی پر خرچ کرنے کے قابل تھیں لیکن لندن کی اکتیس کونسلز 62,350 پونڈز خرچ کرنے کے قابل تھیں ۔ انگلینڈ کاونٹی اتھاریٹیز کے لیڈرز نے جواینٹ کال کے ایشو کو بلند کیا ہے تاکہ تمام کاونٹیز کو منضفانہ بنیادوں پر فنڈنگز مل سکے ۔کونسلر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اچھی سٹرکیں سٹیفورڈ شائر جیسی کاونٹیز کے لئے ضروری ہیں ناصرف لوگوں کو اپنے گھروں سے جڑے رکھنے کے لئےبلکہ ان کی ملازمتوں اور ایجوکیشن کے لئے بھی اہم ہیں۔
تازہ ترین