• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے، مراد سعید

سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے، مراد سعید


وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں مراد سعید نے کہاکہ سندھ خصوصا لاڑکانہ کو کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سندھ حکومت سے کتے تک قابو میں نہیں آرہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہاکہ ہم سندھ میں صحت انصاف کارڈ دینا چاہتے ہیں تو صوبائی حکومت کیوں روک رہی ہے؟

ان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کو صحت انصاف کارڈ کے نام پر اعتراض ہے، میں ان سے کہتا ہوں کچھ شرم کریں ۔

تازہ ترین