آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍ صفر المظفّر 1442ھ24؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارتی گرو رام دیو کی طلباءاحتجاج میں شرکت پر دپیکا پر تنقید

ممبئی (ایجنسیاں) بھارت کے مشہور یوگا گرو رام دیو نے بولی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے احتجاج میں شرکت کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرو رام دیو نے دپیکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ دپیکا کو کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے بھارتی سیاسی اور سماجی مسئلوں کوجاننا چاہیے، انہیں چاہیے کہ وہ میرے جیسے کسی انسان کو اپنا مشیر رکھ لیں تا کہ انہیں بھارتی مسئلوں سے متعلق اصل حقیقت اور اندرونی کہانی معلوم ہو سکے۔ یوگا گرو رام دیو کا کہنا ہے کہاداکاری کے لحاظ سے دپیکا ایک مختلف مقام رکھتی ہیں، مگر انہیں ہمارے ملک کے سیاسی، سماجی اور ثقافتی مسائل کو بھی جاننا چاہیے، ان سب مسائل سے متعلق جاننے کے بعد انہیں ملک سے متعلق فیصلے لینے چاہیے۔ واضح رہے کہ کالے لباس میں ملبوس دپیکا نے حملے کا شکار طلبہ کے ساتھ گزشتہ ہفتہ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا تھا اور تقریبا 15 منٹ قیام کیا تھا۔

دل لگی سے مزید