• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بنگلہ دیش ٹی20 میچز دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) توقع ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 انٹر نیشنل دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا اور شام چھ بجے تک ختم ہوجائے گا عام طور پر ٹی 20 میچ شام کو شروع ہوتے ہیں۔لاہور اس وقت سرد موسم کی لپیٹ میں ہے اس لئے کوشش کی گئی ہے کہ شام کو سردی بڑھنے سے قبل میچ ختم ہوجائے جبکہ اوس گرنے کے امکانات بھی نہ ہوں۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کو چوں کہ لاہور میں اسٹیٹ سیکیورٹی دی جائے گی، میچ کے لئے ٹیمیں ساڑھے بارہ بجے ہوٹل سے روانہ ہوں گے اور میچ ختم ہونے کے بعد رات آٹھ بجےہوٹل واپس جائیں گی۔ یہ ایسا وقت ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگا عام لوگوں کو کم تکلیف ہوگی۔ دو میچ جمعے اور ہفتے کو ویک اینڈ پرجبکہ تیسرا میچ پیر کو ہوگا۔ بدھ کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں ڈیپارٹمنٹل میٹنگز کا آغاز ہوگیا۔ میچز کے اوقات کار اور ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے بھی آج بات چیت ہو گی۔میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہ رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ گراؤنڈ اسٹاف کو پچز کی تیاری فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے بیٹنگ کے لئے سازگار پچ بنائی جائے گی۔

تازہ ترین